اشاعت کے باوقار 30 سال

ایشین ٹیم اسنوکر؛ بھارت نے پاکستان کو مات دے دی

ایشین ٹیم اسنوکر؛ بھارت نے پاکستان کو مات دے دی

کراچی: اے سی بی ایس کی 5ویں ایشین ٹیم اسنو کر چیمپئن شپ میں قومی ٹیم نمبر 2 کو حریف ملک کی نمبر 1 سائیڈ نے 0۔3 سے ہرا دیا۔کرغزستان کے شہر بشکیک میں منعقدہ اے سی بی ایس کی 5ویں ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا، قومی ٹیم نمبر 2 کو حریف ملک کی نمبر 1 سائیڈ نے 0۔3 سے ہرا دیا، پاکستان کو سلور اور برانز میڈلز پر اکتفا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی بھی 2،2 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، فاتح ٹیم 16 مرتبہ کے عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی اور لکشمن روات پر مشتمل ہے جب کہ ناکام سائیڈ محمد بلال اور بابر مسیح پر مشتمل تھی۔

loading...