اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 19 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔دن کے آغاز میں 100 انڈیکس 45 ہزار 3 سو 94 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا تاہم انٹرا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ کاروباری سیشن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 0.04 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد دن کے اختتام پر انڈیکس 45 ہزار 413 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاناما پیپرز کیس کے تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہونے کے بعد حصص مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس بتدریج کم ہوتے ہوئے اپنی پچھلی سطح پر آ گیا کاروباری سیشن کے دوران بینکنگ سیکٹر سب سے زیادہ متحرک نظر آیام جس میں تقریباً 3 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ’عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں رد و بدل سے اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال میں بہتری آئی، اس کے علاوہ پاکستان میں بہتر ہوتے سیاسی حالات اور حال ہی میں اعلان کردہ 3.9 فیصد افراط زر بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے عوامل ہیں۔‘ مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز خرید و فروخت ہوئے جن میں سے 157 کی قدر میں اضافہ، 186 کی قدر میں کمی اور 15 کی قدر میں استحکام رہا۔

loading...