اشاعت کے باوقار 30 سال

قراقرم ایکسپریس ہولناک حادثے سے بال بال بچ گئی

قراقرم ایکسپریس ہولناک حادثے سے بال بال بچ گئی

فیصل آباد: کراچی سے آکر فیصل آباد آنیوالی قراقرم ایکسپریس ہولناک تباہی سے بال بال بچ گئی ‘معلوم ہوا ہے کہ آج صبح سات بجے قراقرم ایکسپریس گوجرہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو ریلوے پھاٹک کو عبور کرکے محلہ قادری دربار کے قریب پہنچی تو ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ‘ٹرین ڈرائیور نے کمال ہوشیاری سے ٹرین کو روک دیا اور ریلوے اسٹیشن پر آگ لگنے کی اطلاع کردی جنہوں نے اسی وقت مقامی فائر بریگیڈکو صورتحال سے آگاہ کردیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر انجن کی آگ سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا ‘یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹرین ڈرائیور نے گاڑی میں موجود آلات سے آگ بجھانے کی کوششیں کیں اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے پر آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد ٹرین کیلئے متوازن انجن منگوا کر منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا ۔

loading...