اشاعت کے باوقار 30 سال

پی آئی اے کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام

پی آئی اے کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام

کراچی: قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام بنا دی گئی۔ میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کےخلاف مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کو اے ٹی آر کی چیکنگ کے دوران انجن سے نٹ بولٹ اور اسٹیل وائر آلات ملے ہیں۔ حکام کے مطابق طیارہ اگر بغیر معائنے کے روانہ ہوجاتا تو کوئی المناک سانحہ رونما ہو سکتا تھا تاہم پی آئی اے کے انجینئرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سازش کو ناکام بنا دیا۔ پی آئی اے کی ویجیلینس ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ انجن میں یہ آلات کہاں سے آئے۔ ’’اے پی بی کے وائی‘‘ رجسٹریشن والا اے ٹی آر طیارہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بہاولپور سے کراچی پہنچا تھا اور اسے اگلے روز فیصل آباد روانہ ہونا تھا۔ مذکورہ طیارہ میں ڈالے گئے آلات کی وجہ سے اس کے دونوں انجن خراب ہو گئے جس کے نتیجے میں پی آئی اے کو 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اے ٹی آر کو گراوٴنڈ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب پی آئی اے کے 9 میں سے 5 طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

loading...