اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

گڑیوں کو حقیقی روپ دینے والا غیر معمولی فن کار

گڑیوں کو حقیقی روپ دینے والا غیر معمولی فن کار

کیلیفورنیا: فلپائنی نژاد امریکی مصور کیریکٹر ڈولز اور شوبز فن کاروں کی بڑی تعداد میں تیار کردہ گڑیوں کو خرید کر انہیں اپنی مہارت سے حقیقت کے انتہائی قریب کر دیتے ہیں۔
نوئل کروز منیلا میں پیدا ہوئے اور وہ 12 سال کی عمر سے ہی مشہور شخصیات اور عالمی حسیناؤں کی تصاویر بنا رہے ہیں، انہوں نے 16 برس کی عمر سے اپنے پورٹریٹس فروخت کرنے شروع کئے، تاہم امریکا جا کر انہیں خیال آیا کہ پہلے سے تیار شدہ گڑیوں اور گڈوں کو دوبارہ رنگ و روغن کر کے مزید بہتر بنایا جائے اور آج نوئل کروز ہو بہو حقیقی اداکاروں سے ملتی جلتی گڑیاں تیار کر رہے ہیں۔
2001 میں نوئل کو اپنی بیگم کی گڑیوں کے مجموعے کے لیے ایک ’جین‘ ڈول کی تلاش تھی، اسی دوران انہیں انٹرنیٹ پر اداکاروں اور فن کاروں کی گڑیوں کو دوبارہ پینٹ کرنے کا خیال آیا کیونکہ فیکٹری سے بننے والے گڑیاں حقیقت سے بہت دور ہوتی ہیں، لیکن جلد ہی نوئل کروز کو یہ احساس ہوا کہ دوبارہ سے گڑیوں کو رنگنا اور حقیقت کے قریب تر لانا کوئی آسان عمل نہیں تاہم بار بار کی مشق سے اب وہ اس کے ماہر بن چکے ہیں۔
نوئل سب سے پہلے خریدی گئی گڑیا اور گڈوں پر چڑھے فیکٹری کے رنگ و روغن کو اتارتے ہیں، اس کے بعد سوئی جیسے باریک برش سے وہ دوبارہ بڑی مہارت سے ان کے خدوخال، نقوش بناتے ہیں اور میک اپ کو سنوارتے ہیں۔ وہ آنکھوں، ہونٹوں اور بھنوؤں کو اس طرح سے بناتے ہیں کہ پہلے سے تیارکردہ گڑیا حقیقت کے مزید قریب نظر آتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ فن کاروں کے بالوں کو بھی دوبارہ رنگ کرتے ہیں، ان گڑیاؤں کو بچوں کا کھلونا سمجھنا حماقت ہے کیونکہ ایک گڑیا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔

loading...