اشاعت کے باوقار 30 سال

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان

کراچی: انٹربینک مارکیٹ اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.85 روپے سے بڑھ کر 104.87 روپے اور قیمت فروخت 104.90 روپے سے بڑھ کر 104.92 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 10 پیسے کے نمایاں اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.80 روپے سے بڑھ کر 105.90 روپے اور قیمت فروخت 106 روپے سے بڑھ کر 106.10 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یوور کی قیمت خرید 119.60 روپے سے کم ہو کر 119.30 روپے اور قیمت فروخت 120.60 روپے سے کم ہو کر 120.30 روپے پر آ گئی اسی طرح 5 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 136.25 روپے سے گھٹ کر 136.20 روپے اور قیمت فروخت 137.25 روپے سے گھٹ کر 137.20 روپے ہو گئی۔

loading...