اشاعت کے باوقار 30 سال

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان دیکھا گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.88 روپے سے کم ہو کر 104.85 روپے اور قیمت فروخت 104.93 روپے سے کم ہو کر 104.90 روپے پر آ گئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.80 روپے اور قیمت فروخت 106 روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 120 روپے سے کم ہو کر 119.60 روپے اور قیمت فروخت 121 روپے سے کم ہو کر 120.60 روپے پر آ گئی اسی طرح 25 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 136.50 روپے سے گھٹ کر 136.25 روپے اور قیمت فروخت 137.50 روپے سے گھٹ کر 137.25 روپے ہو گئی۔

loading...