اشاعت کے باوقار 30 سال

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدہد مندی کا رحجان

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدہد مندی کا رحجان

کراچی:کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدہد مندی کا رحجان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار اور 45 ہزار پوائنٹس کی سطح سے کم ہو کر 44600 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 3 کھرب سے زائد روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 95 کھرب سے گھٹ کر 91 کھرب روپے پر آ گیا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1899.88 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 16565.29 پوائنٹس سے کم ہو کر 44665.41 پوئنٹس پر آ گیا اسی طرح 1088.32 پوائنٹس کی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23162.52 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32494.30 پوائنٹس سے گھٹ کر 31365 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3 کھرب 27 ارب 22 کروڑ 58 لاکھ 69 ہزار 646 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 95 کھرب 22 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ 82 ہزار 162 روپے سے کم ہو کر 91 کھرب 95 ارب 13 کروڑ 22 لاکھ 12 ہزار 516 روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز 15 کروڑ 64 لاکھ 87 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 88 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ 23 کروڑ 57 لاکھ 3 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 326 میں کمی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے اینگرو پولیمر 1 کروڑ 5 لاکھ، میپل لیف سیمنٹ 94 لاکھ 76 ہزار، بینک آف پنجاب 83 لاکھ 97 ہزار، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 80 لاکھ اور کے لیکٹرک لمیٹڈ 72 لاکھ 37 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں 44.54 روپے اور اسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 41.08 روپے کا اضافہ جبکہ سنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 88.83 روپے اور میری پیٹرولیم کے بھاؤ میں 75.89 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

loading...