اشاعت کے باوقار 30 سال

پی آئی اے کی کوالالمپور کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ

پی آئی اے کی کوالالمپور کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کوالالمپور کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازیں یکم جولائی سے ہفتہ، اتوار، منگل اور جمعرات کے روز روانہ ہوا کریں گی۔

loading...