اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیراعظم پیر کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کے یونٹ 2 کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم پیر کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کے یونٹ 2 کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم محمد نواز شریف پیر کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کریں گے ،دوسرے پاور پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی مزید 660 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیر کو ساہیوال میں ایک روزہ دورے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں جب کہ کارکنوں کو بھی پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف ساہیوال کے دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی موجود ہوں گے ۔واضح رہے کہ 25 مئی 2017 کو وزیر اعظم نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا تھا جس سے 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن شامل کی جا رہی ہے ۔

loading...