اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

جرمنی میں استعمال شدہ اشیاء کو ضائع کرتے بجائے ان کی دوبارہ فروخت

جرمنی میں  استعمال شدہ اشیاء کو ضائع کرتے بجائے ان کی دوبارہ فروخت

برلن : جرمنی میں لوگ روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کو ضائع نہیں کرتے بلکہ انہیں دوبارہ فروخت کر دیتے ہیں۔ باروکسل میں آج روز مرہ کی زندگی میں استعمال ھونے والی پرانی اشیاء کی نمائش لگی تو اس میں جرمنوں کی دلچسپی دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ جرمن افراد نے اپنے گھروں سے پرانی اشیاء کو فروخت کرنے کے لئے بازار میں نہایت سلیقے سے رکھا تھا ۔ لوگوں کی خاصی تعداد پرانی اشیاء خریدتے ہوئے نظر آئی . بعض ممالک میں ایسے ہوتا ہے کہ پرانی اشیاء کو ناکارہ سمجھ کر کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا جاتا ہے یا کباڑئے کو دے دیا جاتا ہے۔ لیکن جرمنی میں ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا ۔بلکہ یہ لوگ خوشی خوشی پرانی اشیاء کی نمائش کرتے ہیں تو ضرورت مند لوگ سستے داموں انہیں خرید لیتے ہیں۔

loading...