اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

برطانوی بنکوں ٹیسکو اور بارکلیز میں قطری ریال کا لین دین بند

برطانوی بنکوں ٹیسکو اور بارکلیز میں قطری ریال کا لین دین بند

لندن: برطانیہ کے سب سے بڑے پرچون فروش گر وپ ٹیسکو کے ملکیتی ٹیسکو بنک نے اپنے اسٹوروں پر قطری ریال میں لین دین بند کر دیا ہے۔ بارکلیز بنک پہلے ہی قطری ریال میں کاروبار بند کر چکا ہے۔ قطر کی ایک ویب سائٹ دوحہ نیوز کے مطابق بہت سے غیرملکی بنکوں اور کرنسی کا کاروبار کرنے والی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید و فروخت بند کر دی ہے۔ قطر کے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد بنک کاری کے بہت سے ادارے قطری ریال کی نگرانی کر رہے ہیں کیونکہ کرنسی مارکیٹ میں اس کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔ برطانیہ کے بارکلیز بنک اور لائیڈز بنکنگ گروپ کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے بھی قطری ریال میں کاروبار بند کر دیا ہے اور یہ کرنسی اب خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ بارکلیز بنک کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کی خدمات مہیا کرنے والی ایک تیسری پارٹی نے 21 جون سے قطری کرنسی میں کاروبار بند کر دیا ہے اور یہ کرنسی اب ہمارے بنکوں لائیڈز بنک، بنک آف اسکاٹ لینڈ اور ہالی فیکس بنک کی شاخوں میں خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔