اشاعت کے باوقار 30 سال

برمودہ ٹرائی اینگل میں ایک نیا جزیرہ نمودار

برمودہ ٹرائی اینگل میں ایک نیا جزیرہ  نمودار

نیویارک: سینکڑوں بحری و ہوائی جہازوں کو بے حد پراسرار طریقے سے نگل جانے والے سمندری علاقے ’برمودا ٹرائینگل‘ کی دہشت پہلے بھی کچھ کم نہیں تھی کہ اب اس سمندری علاقے میں اچانک ایک نیا جزیرہ ظاہر ہو گیا ہے، جسے خطرناک قرار دے کر لوگوں کو اس سے دور رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے برمودا ٹرائینگل کے سمندری علاقے میں نیا جزیرہ ظاہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اس جزیرے کے قریب ہرگز نہ جائیں۔ جزیرے کی لمبائی تقریبا ً ایک میل ہے اور اس پر گھونگوں کی کثرت ہے جس کی وجہ سے اسے ’شیل آئی لینڈ‘ یعنی گھونگوں کا جزیرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ نیا جزیرہ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقے کیپ پوائنٹ سے پرے واقع ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جزیرے کے اردگرد طاقتور سمندری لہریں گردش کر رہی ہیں لہٰذا لوگوں کو اس سے دور رہنا چاہیے، جب کہ اس سمندری علاقے میں خطرناک شارک مچھلیوں کی بھی کثرت ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جزیرے کے مستقبل کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ممکن ہے کہ یہ رفتہ رفتہ جسامت میں بڑھتا جائے اور بالآخر کیپ پوائنٹ سے آن ملے، یا یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے وقت میں یہ اسی طرح غائب ہو جائے جس طرح اچانک ظاہر ہوا تھا۔

loading...