اشاعت کے باوقار 30 سال

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان دیکھا گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.90 روپے سے کم ہو کر 104.88 روپے اور قیمت فروخت 104.95 روپے سے کم ہو کر 104.93 روپے پر آ گئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.80 روپے اور قیمت فروخت 106 روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوور کی قیمت خرید 119.80 روپے سے بڑھ کر 120 روپے اور قیمت فروخت 120.80 روپے سے بڑھ کر 121 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 30 پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 136.20 روپے سے بڑھ کر 136.50 روپے اور قیمت فروخت 137.20 روپے سے بڑھ کر 137.50 روپے ہو گئی۔

loading...