اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

لڑکی نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لئے بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا

لڑکی نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لئے بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا

واشنگٹن: امریکہ میں ایک لڑکی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اپنے بوائے فرینڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مینیسوٹا کی رہائشی 19 سالہ مونالیزا پیریز پر اپنے بوائے فرینڈ پیڈرو ریوز کو غیر ارادتاً قتل کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے مونالیزا نے جس وقت اپنے بوائے فرینڈ ریوز کے سینے پر گولی ماری اس وقت ان کے تقریباً 30 پڑوسی اور ان کی 3 سالہ بیٹی اس منظر کو دیکھ رہے تھے۔ ریوز نے اپنے سینے سے ایک کتاب چپکا رکھی تھی اور انھیں امید تھی کہ گولی کتاب میں ہی دھنس جائے گی اور انھیں کچھ نہیں ہو گا۔ پیڈرو ریوز کی ایک رشتے دار کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لئے اس طرح کا سٹنٹ کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق کتاب ایک سخت جلد والی انسائیکلو پیڈیا تھی اور گولی چلانے کے لئے 50 کیلی بر کی ہینڈ گن کا استعمال کیا گیا پولیس نے اس سلسلے میں دو کیمرے بھی ضبط کیے ہیں جن میں اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہیپیریز نے تقریباً ایک فٹ کے فاصلے سے پیڈرو پر گولی چلائی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے اس سٹنٹ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک سٹنٹ میں پیڈرو پر گولی چلائیں گی لیکن یہ آئیڈیا ان کا نہیں بلکہ پیڈرو کا ہے۔ ان کے ایک پڑوسی وینی کیمرون کے مطابق وہ یہ سب دیکھنے کے لئے پاس ایک پیڑ کے پیچھے کھڑے تھے لیکن اچانک یہ سب ہو گیا جسے میں برداشت نہیں کر پایا اور گھر واپس آ گیا۔ مونا لیزا پیریز حاملہ ہیں جنہیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

loading...