اشاعت کے باوقار 30 سال

لندن برج پر دہشت گرد حملہ آور بارے حیران کن انکشاف

لندن برج پر دہشت گرد حملہ آور بارے حیران کن انکشاف

لندن: لندن برج اور بورو مارکیٹ پر دہشت گردانہ حملے کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد ماضی میں فرضی نام و پتہ اور کم عمر بتا کر یو کے میں داخل ہونے کا انکشا ف ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق 30 سالہ رشید رضوان نے اپنی عرفیت رشید ایلخدار بتائی تھی اور حکام کو اس وقت اپنی عمر پانچ سال کم بتائی تھی تاہم یہ علم نہیں ہو سکا کہ وہ یو کے میں کب داخل ہوا تھا اور اس کے داخل ہونے کے کیا ذرائع تھے ۔ 3 جون کی شب دہشت گرد حملہ کر کے 8 افراد کو ہلاک کرنے والے رضوان، 27 سالہ خرم شہزاد بٹ اور 22 سالہ یوسف زغبا کی اچانک موت کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کے دوران سامنے آئی اور غیر طبعی موت کے ایک اہم اور سنیئر تحقیقاتی افسر ڈاکٹر اینڈریو ہیرا نے بتایا کہ رضوان بھی بارکنگ کا ہی رہائشی تھا۔ اس نے اپنا نام رشید ایلخدار اور تاریخ پیدائش 31 جولائی1991 بتائی تھی۔ لیکن اس کی بیوی نے جب بیان دیا تو اس نے بتایا کہ اس کا نام رشید رضوان ہے اور اس کی تاریخ پیدائش 31 جولائی 1986 ہے۔

loading...