اشاعت کے باوقار 30 سال

اداکار پرکاش راج کی غریب پروری

اداکار پرکاش راج کی غریب پروری

حیدرآباد: بھارتی تلگو فلموں کے مشہور اداکار پرکاش راج فلموں میں تو انتہائی ظالم اور جابر کے کردار نبھاتے ہیں تاہم حقیقت میں اپنے فلمی کرداروں کے بالکل الٹ دکھائی دیتے ہیں اداکار پرکاش نے مسلم خاندان کو مکان تعمیر کرا کر عید پر تحفے میں دے دیا اور خود جا کر گھر غریب خاندان کے حوالے کیا ۔
اداکار نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے کودنڈا ریڈی پلی موضع کے غریبوں کی امداد کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اپنے فارغ وقت میں وہ اس گاؤں میں جاتے ہیں جہاں وہ اپنے فارم ہاؤس میں فصل اور سبزی کی کاشت کرتے ہیں۔ حال ہی میں جب انہیں یہ پتہ چلا کہ ایک غریب مسلم خاندان اس مکان میں قیام پذیر ہے جو موسم کی سختیوں کے سبب خراب ہو گیا ہے اور اس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے تو انہوں نے ماہ رمضان المبارک میں اپنے اخراجات پر اس مکان کی تزئین نو کروائی اور اس مکان کو تحفہ کے طور پر اسی خاندان کے حوالے کرتے ہوئے انسان دوستی ، اخوت کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے ۔ اداکار نے غریب خاندان کی مالی امدا د بھی کی ہے ۔

loading...