اشاعت کے باوقار 30 سال

برطانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سربراہ کانفرنس میں بریگزٹ کیس پیش کر دیا

برطانوی وزیر اعظم  نے یورپی یونین سربراہ کانفرنس میں بریگزٹ کیس پیش کر دیا

لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سربراہ کانفرنس میں بریگزٹ کیس پیش کر دیا ہے۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ یورپی شہریوں کو شرائط پوری کرنے پر صحت، تعلیم اور بچوں کی پرورش میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب یورپی شہریوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے کی جانے والی پیشکش ناکافی ہے۔ تھریسا مے نے کسی چیز کی مستقل ضمانت نہیں دی ہے۔ واضح رہے کہ کیس کے مطابق30 لاکھ یورپی شہریوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت ہو گی جب کہ 5 سال سے برطانیہ میں رہنے والے یورپی شہری مستقل سکونت کے حقدار ہوں گے۔