اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو تیل کی سپلائی بند کر دی

پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو تیل کی سپلائی بند کر دی

اسلام آباد: عید اپنے پیاروں کےساتھ منانے کے لئے ہوائی سفر کا انتخاب کرنے والوں کے لئے بھی پریشان کن خبر آ گئی ، پاکستان سٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کو تیل کی سپلائی روک دی ۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او نے پیشگی ادائیگی کے باوجود پی آئی اے کو فیول سپلائی کرنا بند کر دیا جس کے باعث آج کوالالمپور کی پرواز سمیت 3 فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا محکمہ پی ایس او کو ایک ہفتے کے لئے فیول سپلائی کی پیشگی ادائیگی کر چکا ہے مگر اس کے باوجود سابقہ ادائیگیوں کو جواز بنا کر تیل کی سپلائی کو روک دیا گیا ہے ۔
تیل کی سپلائی منقطع ہونے سے قومی ایئر لائن کی تین پروازوں کی روانگی التواء کا شکار ہیں جن میں کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898، کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 354 جب کہ فیصل آباد کے لئے شیڈول پی کے 340 تاخیر سے دو چار ہے جن کے لئے ٹکٹ بک کروانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

loading...