اشاعت کے باوقار 30 سال

سیکیورٹی اداروں کی نگرانی کے لئے نیا ادارہ تشکیل دینے کا اعلان

سیکیورٹی اداروں کی نگرانی کے لئے نیا ادارہ تشکیل دینے کا اعلان

اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے سیکیورٹی اداروں کی نگرانی کے لئے نیا ادارہ تشکیل دینے کا اعلان کر دیا، ادارہ 7 افراد پر مشتمل کمیٹی کی نگرانی میں کام کرے گا اور ان افراد کی تعیناتی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت کے مطابق تشکیل دیا گیا ادارہ نیشنل سیکیورٹی اینڈ انٹیلی جنس ریویو ایجنسی حکومت کے تحت کام کرنے والے چودہ دیگر اداروں کی نگرانی کرے گا۔ ان میں بارڈر ایجنسی، امیگریشن ڈپارٹمنٹ، فوجی ایجنسی اور انسداد منی لانڈرنگ کے ادارے بھی شامل ہیں۔ اس ادارے کی تشکیل پر ستر ملین امریکی ڈالر خرچ آئے گا۔ یہ ادارہ سات افراد پر مشتمل کمیٹی کی نگرانی میں کام کرے گا جبکہ ان افراد کی تعیناتی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کریں گے۔ ادارے کی تشکیل کا مقصد سیکیورٹی ایجنسیز کے اقدامات اور طریقہ کار پر نظر رکھنا ہے اور اسے شفاف بنانے کے علاوہ ملک کے سیکورٹی نظام کو مزید بہتر بناتے ہوئے شہریوں کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔

loading...