اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ ہسپتال میں داخل

ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ  فلپ ہسپتال میں داخل

بکنگھم پیلس: بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کو گذشتہ رات 'احتیاطی اقدام' کے طور پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔بکنگھم پیلس نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کو پہلے سے لاحق ایک بیماری کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کا علاج کیا جا رہا ہے۔شہزادہ فلپ اپنی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں شاہی محل کے مطابق پرنس فلپ کی صحت اب بہتر ہے۔ملکہ برطانیہ اپنے سرکاری فرائض بدستور سر انجام دیتی رہیں گی بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی علالت کے بعد اب پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس ملکہ برطانیہ کے ہمراہ پارلیمان جائیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ نے ملک برطانیہ کے ہمراہ پارلیمان نہ جانے کو 'مایوس کن' قرار دیا ہے۔بکنگھم پیلس کے مطابق ملک برطانیہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق بدھ کی دوپہر رائل اسکوٹ میں شرکت کریں گی۔خیال رہے کہ 96 سالہ پرنس فلپ کے بارے میں بکنگھم پیلس نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال موسمِ خزاں میں اپنی شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائر ہو جائیں گے۔شاہی محل کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ فلپ اگست تک پہلے سے طے شدہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے لیکن اب کوئی نیا دعوت نامہ قبول نہیں کریں گے۔شہزادہ فلپ 780 سے زائد تنظیموں کے سرپرست، رکن اور صدر ہیں۔ وہ ان تنظیموں سے وابستہ تو رہیں گے لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد سرگرم نہیں رہیں گے۔

loading...