اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط

سعودی قطر تنازع کا حل صرف مذاکرات ہیں

سعودی قطر تنازع کا حل صرف مذاکرات ہیں

اسلام آباد: ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ سعودی قطر تنازع کا حل صرف مذاکرات ہیں، قطر تنازع سے خطے میں بیرونی طاقتیں مداخلت کر سکتی ہیں، جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان امت مسلمہ کا اہم رکن ملک، قطر معاملے میں بطور ثالث اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ قطر تنازع کا تمام ممالک کو مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنا چاہئے۔ خطے میں تنازع کا تمام ممالک کو مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنا چاہئے، خطے میں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، خِطے میں نیا تنازع بیرونی طاقت کی مداخلت کا سبب بن سکتا ہے، لہذا کسی دوسرے ملک کی خطے میں مداخلت کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے معاملے پر سعودی عرب ایران پر محض الزام تراشی کر رہا ہے، اس معاملے پر ایران نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے، تنازع کا حل مذاکرات سے نکالا جائے۔ مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ پاکستان امت مسلمہ کا ایک اہم رکن ملک ہے، قطر معاملے میں پاکستان بطور ثالث ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ جنرل(ر) راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ بننے پر پاکستان سے اس بات کی یقین ہے کہ اس سے متعلق پاکستان جلد درست فیصلہ کرے گا۔