اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط

اب جھوٹ اور فریب کی سیاست نہیں چلے گی

اب جھوٹ اور فریب کی سیاست نہیں چلے گی

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اب جھوٹ اور فریب کی سیاست نہیں چلے گی قوم کے مستقبل کے لیے بہتر سوچ رکھنے والے ہی اصل سیاستدان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی واہن کے قریب تاریخی گوٹھ ماڑی میں گورنمنٹ ہائی اسکول کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر اسکولز پرائمری، ایلیمنٹری اور دیگر افسران موجود تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ماڑی گوٹھ کی تاریخی حیثیت ہے اس علاقے کے عوام نے دریاء کے زور اور مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا لیکن اپنے گھر اور علاقہ نہیں چھوڑا، ہائی اسکول اس علاقے کے عوام کو درینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا انہوں نے روہڑی تعلقہ میں گرلز کالج کی تعمیر اسی سال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی بچیاں اب اپنے ہی علاقے میں تعلیم حاصل کریں گی انہوں نے کہا کہ روزگار کا تعلیم سے کوئی واسطہ نہیں انسان کے ذہن میں شعور اور علم ہو گا تو روزگار کے دروازے خود کھل جائیں گے نائب قصد اور پٹواری مجبوری اور غلامی کی نوکری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں زرعی ماہر، ڈاکٹرز، انجینئرز کی سخت ضرورت ہے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ علم کی روشنی اور طاقت ہے جس کے نتیجے میں سندھ میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز میں سکھر کے 142 نوجوانوں نے روزگار حاصل کیا ہے جو متعلقہ علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں گے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کاپی کلچر کو کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاپی کلچر کے خلاف جنگ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ ہوشیار اور معیاری تعلیم یافتہ طالب علم پیدا ہوں یہ اسی وقت ہی ممکن ہے جب بہتر تعلیم یافتہ اساتذہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کسی اسکول میں نہیں بلکہ ایک ہی جگہ ہوں گے جہاں 5 سے 6 ہزار طالب علم ایک چھت کے نیچے ان کیمرا امتحان دیں گے جو پڑھے گا وہ کامیاب ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ووٹ اس وقت پکے ہوں گے جب عوام میں شعور ہوگا اور وہ بہتر نمائندہ منتخب کرنے کی پہچان رکھتے ہوں گے سیاست کا کام راستہ دکھانا، قوم کے مستقبل کے لیے غور کرنا ہے اب جھوٹی سیاست نہیں چلے گی۔