اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط

بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کر کے قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے

بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کر کے قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے

لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کر کے قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں اور انشاء اللہ ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جیت سے پوری قوم کے چہرے خوشیوں سے چمک رہے ہیں۔ کامیابی پر پوری ٹیم، سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی شب و روز کی محنت کا ثمر مل گیا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ جب پاکستان کی ٹیم نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرایا تو مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ ٹیم فائنل میں بھارت کو ہرا سکتی ہے۔ ٹیم کی خامیوں کو دور کریں گے اور ورلڈ کپ کے لئے اچھی ٹیم بنائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان ٹیم پر غیر یقینی ٹیم ہونے کا لیبل ختم ہو جائے اور ٹیم کی پرفارمنس میں تسلسل آئے۔ ٹیم کی بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور فٹنس بہترین ہو۔ ٹیم انٹرنیشنل معیار پر پورا اترے اور ورلڈ کپ میں بھی چیمپئنز ٹرافی والی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے۔