اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط

امید ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور ہمارے ساتھ کھیلیں گی

امید ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور ہمارے ساتھ کھیلیں گی

اوول: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی دنیا کی بڑی ٹیموں کو دوبارہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔ 30 سالہ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ’امید ہے کہ اس کامیابی سے پاکستانی کرکٹ کو فروغ ملے گا اور تمام ٹیمیں یہاں آئیں گی اور ہمارے ساتھ کھیلیں گی۔‘پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کے باعث گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیل رہا ہے تاہم ورلڈ الیون نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے جس میں وہ تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو کا فائنل بھی رواں سال سخت سکیورٹی میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا آئی سی سی کے منظور شدہ دورے کے بارے میں کہنا تھا کہ 'امید ہے کہ اس سے مستقبل کا راستہ ہموار ہو گا۔' ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم آج بہت خوش ہو گی کیونکہ وہ اس کے مستحق ہیں۔ امید کرتے ہیں اس سے پاکستان کو ایک نئی تحریک ملے گی۔