اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

لڑے بغیر ہتھیار ڈال دئے

رونالڈینو 7 فٹبالرز کے ہمراہ پاک فوج مشترکہ لیڑر لیگ میں شرکت کریں گے

رونالڈینو 7 فٹبالرز کے ہمراہ پاک فوج مشترکہ لیڑر لیگ میں شرکت کریں گے

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ معروف عالمی فٹبالر رونالڈینو 7 فٹبالرز کے ہمراہ پاک فوج مشترکہ لیڑر لیگ میں شرکت کریں گے یہ فٹ بالرز 6 سے 8 جولائی تک تین روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں سات فٹ بالرز سمیت فٹ بال لیجنڈ رونالڈینو کو پاکستان میں خوش آئند قرار دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رونالڈینو 7 فٹبالرز کے ہمراہ پاک فوج مشترکہ لیڑر لیگ میں شرکت کریں گے، فٹ بالر 6 سے 8 جولائی تک تین روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے، فٹبالرز کی ٹیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرے گی، جب کہ دورے کے دوران معروف فٹبالرز کراچی، لاہور میں فٹبال کے فروغ کے لیے میچ بھی کھیلیں گے، دورے میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے بھی کوششیں کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ معروف فٹبالرز کا دورہ پاکستان اس بات کا عکاس ہے کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے، کرکٹ کے بعد اب فٹبال کے فروغ کی باری ہے، آرمی چیف کے اس اقدام سے ملک میں کھیلوں کو فروغ دے کر امن کا قیام ہو گا۔