اشاعت کے باوقار 30 سال

جے آئی ٹی مہلت مانگتی پھر رہی ہے، ڈرامے کرنے کے لئے وقت نہیں ملے گا

جے آئی ٹی مہلت مانگتی پھر رہی ہے، ڈرامے کرنے کے لئے وقت نہیں ملے گا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کی جوائنٹ انویسٹی ٹیم( جے آئی ٹی) اب مہلت مانگتی پھر رہی ہے لیکن ان کو ڈرامے کرنے کے لئے وقت نہیں ملے گا، عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی کو کام پر دھیان دینے کے احکام جاری کیے ہیں، امید ہے ہمیں انصاف ملے اور ترقی قوم کا حصہ بنے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں عدالت عظمیٰ کے باہر (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا، طلال چوہدری نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے اور دیگر معاملات کے باعث جے آئی ٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور اب یہی وجہ ہے کہ عدالت عظمیٰ سے مزید وقت مانگا جا رہا ہے، لیکن ان کو تحقیقات کی بجائے ڈراموں اور جانبدارانہ کام کرنے کے لئے مزید وقت نہیں ملے گا، بلکہ عدالت عظمیٰ نے واضح احکام دیئے ہیں کہ مقررہ وقت پر کام پر بھرپور توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی ترقی پر ملک دشمنی نہ کریں بلکہ ملک کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھ کر اس کے لئے کام کریں، ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے اور وہ فیصلہ کریں گے کہ قومی ترقی کے لئے ملک کا وزیر اعظم کس کو بنانا چاہئے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تمام اداروں نے عدالت عظمیٰ میں اپنا جواب جمع کرایا ہے اور پوری سوچ و یچار کے بعد نیب کے افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، ہم انصاف کے طلبگار ہیں اور عدالت عظمیٰ کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے۔

loading...