اشاعت کے باوقار 30 سال

دو سال نیوی میں ٹریننگ کے بعد کوچ نے انہیں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا

دو سال نیوی میں ٹریننگ کے بعد کوچ نے انہیں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا

لندن: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان نیوی سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 سال نیوی میں ٹریننگ کی جس کے بعد ان کے کوچ نے انہیں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا اور پھر انہوں نے پاکستان نیوی کے لیے ہی کرکٹ کھیلی تاہم بعد میں تجربہ زیادہ ہونے کے بعد انہوں نے ڈیپارٹمنٹ بدل لیا، اب انہیں نیوی کو چھوڑے تین سال ہو گئے ہیں۔