اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

لڑے بغیر ہتھیار ڈال دئے

پاکستان کی ٹیم کو ہم نے بہت ہلکا لے لیا تھا

پاکستان کی ٹیم کو ہم نے بہت ہلکا لے لیا تھا

لندن: پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت ہے ، اگر شاہینوں کا دن اچھا ہو تو وہ کہیں بھی اور کسی بھی ٹیم کے خلاف کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں۔ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں درگت بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو ہم نے بہت ہلکا لے لیا تھا، اس ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ یہ کبھی بھی اپ سیٹ کر سکتے ہیں، پاکستانی ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کیوں کہ انہوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باﺅلنگ ہر میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔