اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

مقبوضہ کشمیر میں میچ دیکھتے بھارتی فوجیوں کی چیخیں نکل گئیں

مقبوضہ کشمیر میں میچ دیکھتے بھارتی فوجیوں کی چیخیں نکل گئیں

سری نگر: پاکستان کے ہاتھوں کوہلی الیون کی عبرتناک اور تاریخی شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی چیخیں نکل گئیں، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین فورسز کے لیے میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور انھیں امید تھی کہ بھارت یہ فائنل جیت لے گا تاہم نتیجہ ان کی امیدوں کے برخلاف آیا۔ انڈیا کی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد میچ کے ابتدائی مرحلے میں ہی بھارتی فوجیوں کے چہروں پر مایوسی چھانے لگی تھی۔ بھارت کی شکست کے بعد انڈین فوجیوں کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئیں۔ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی

loading...