اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

پاکستان کی جیت ، بھارتی اداکار رشی کپور کی مبارکباد

پاکستان کی جیت ، بھارتی اداکار رشی کپور کی مبارکباد

ممبئی: پاکستان اور بھارت کے فائنل میچ سے قبل بڑھکیں لگانے والے بالی ووڈ اداکار رشی کپور بھی گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی دیکھ کر اپنے خیالات سے رجوع کرنے پر مجبور ہو گئے اور میچ ختم ہونے سے پہلے ہی شکست تسلیم کر لی۔بھارتی اداکار رشی کپور نے فائنل سے پہلے بڑی بڑی بڑھکیں ماری تھیں، انہوں نے پی سی بی سے یہ تک کہہ دیا تھا کہ بھارت کے مقابلے کے لئے پائے کی ٹیم بھیجے، پاکستان کی جیت سے قبل ہی رشی کپور بھی اپنے الفاظ واپس لینے اور پاکستانیوں کو مبارکباد دینے پر مجبور ہو گئے۔چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ ختم ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ ’’بالکل پاکستان، آپ نے ہمیں ہرا دیا، آپ بہت اچھا کھیلے، ہمیں ہر شعبے میں مات دے دی۔ آپ کو بہت زیادہ مبارکباد اور میں اپنی شکست تسلیم کرتا ہوں، آپ کے لئے نیک خواہشات‘‘۔

loading...