اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط

اوپنگ بلے باز فخر زمان پر انعامات کی بارش

اوپنگ بلے باز فخر زمان پر انعامات کی بارش

اسلام آباد: آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے اوپنگ بلے باز فخر زمان کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ایک کنال کا پلاٹ جبکہ بلال سٹیل مل کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے بیٹے ملک احمد علی ریاض نے کہا کہ فخر زمان پر فخر ہے پاکستان کی جیت کی خوشی میں اور فخر زمان کو شاندار سنچری بنانے پر بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک کنال کا پلاٹ انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ بلال سٹیل مل کے سی ای او کی جانب سے شاندار سنچری بنانے رپ فخر زمان کے لئے بیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔