اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

لڑے بغیر ہتھیار ڈال دئے

فخر زمان نے ملکی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

فخر زمان نے ملکی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اوول: نوجوان پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ملکی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں لگاتار تین دفعہ 50 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف سنچری بنا کر نوجوان پاکستانی اوپنر نے 42 سالہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ قبل ازیں 1975ء میں ماجد خان نے آئی سی سی ایونٹ میں لگاتار تین ففٹی اسکور کر رکھی تھیں تاہم 42 سالہ تاریخ رقم کرتے ہوئے نوجوان بلے باز فخر زمان نے بھارت کے خلاف سنچری مکمل کر کے ماجد خان کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ فخر زمان ملکی تاریخ میں ماجد خان کے بعد دوسرے اوپنر ہیں جنہوں نے آئی سی سی ایونٹ میں لگاتار تین ففٹی سکور کی ہیں۔