اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت کرکٹ کو بھی جنگ بنا دیتا ہے

بھارت کرکٹ کو بھی جنگ بنا دیتا ہے

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی بھارت سے نفرت میچ کے دوران واضح ہو جاتی ہے، پاک بھارت میچ ہو تو کشمیری درگاہوں میں دعائیں کرتے ہیں، پاکستان جب بھی کرکٹ میچ جیتا ہے تو کشمیری بھارتی فوجیوں کی چھاؤنیوں کے سامنے جشن مناتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی بھارت سے نفرت میچ کے دوران واضح ہو جاتی ہے اور پاکستان کی سپورٹ کرنے پر کشمیریوں کو مار دیا جاتا ہے، کرکٹ کھیل ہے مگر بھارت اسے جنگ بنا دیتا ہے، کشمیریوں کی سپورٹ ہمیشہ کی طرح آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے، اوول میں کشمیری بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی اور سرفراز پاکستانی ٹیم میں فیورٹ پلیئرز ہیں جبکہ پاکستان کی باؤلنگ بہت مضبوط ہے اور بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی بھارت کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو کشمیری بھارتی فوجی چھاؤنیوں کے سامنے جشن مناتے ہیں اور آتش بازی کرتے ہیں۔ مشال ملک نے کہا کہ اس وقت بھی حریت قیادت نظر بند ہے اور یاسین ملک کو سنٹرل جیل میں قید کر دیا گیا، حریت رہنما جیل میں ہوں تو رات کو نیند نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی پر تسلسل کی ضرورت ہے۔

loading...