اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستانی ہائی کمیشن کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

پاکستانی ہائی کمیشن کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

لندن: گوروں کے دیس میں چیمپئنز ٹرافی کا میلہ جاری، شاہینوں نے رمضان المبارک میں ٹائٹل جیتنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، پاک بھارت زور کے جوڑ سے پہلے قومی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شاہینوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کپتان سرفراز احمد، محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہوئے۔ فاسٹ بالر حسن علی سب کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے، کپتان سرفراز احمد نے فائنل میں بھارت کو ہرانے کے لئے سر توڑ کوشش کا عزم ظاہر کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا۔

loading...