اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

پی آئی اے کا عیدالفطر سے قبل کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کا عیدالفطر سے قبل کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: قومی ایئر لائن نے عوام کو عید الفطر کا تحفہ دیتے ہوئے اندرون ملک سفر کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عوام کو عید الفطر کا تحفہ دیتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں پی آئی اے نے ’’اسپیشل عید ڈسکاؤنٹ‘‘ دیتے ہوئے تمام اندرون ملک فلائٹس کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا جب کہ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ آفر 27 سے 29 جون تک کارآمد ہے۔ واضح رہے پاکستان ریلوے نے بھی عوام کو عید الفطر کا تحفہ دیتے ہوئے 20 رمضان المبارک سے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر رکھا ہے۔

loading...