اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بھارت، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو گائے انعام میں دے دی گئی

بھارت، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو گائے انعام میں دے دی گئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے فائنل میچ میں فتح سمیٹنے والی ٹیم کو ٹرافی کی بجائے گائے انعام میں دے دی، مین آف دی میچ کو بھی گائے انعام میں دی گئی جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو ایک ایک بچھڑا بطور انعام ملا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی اس وقت ہوائیاں اڑ گئیں جب انہیں فائنل میچ جیتنے کے بعد ٹرافی کی بجائے گائے کی رسی تھما دی گئی، ٹورنامٹ کا انعقاد وڈودرا میں بسنے والی رابڑی برادری کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا پیشہ گلہ بانی ہے اور شہر میں اس کی اکثریت ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظم پرکاش رابڑی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گائے کو انعامی ٹرافی کے طور پر دینے کا مقصد اس کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ گائے ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہے، انہوں نے حکومت سے گائے کو قومی جانور کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

loading...