اشاعت کے باوقار 30 سال

چینی نوجوان نے لکڑی کی سائیکل تیار کر لی

چینی نوجوان نے لکڑی کی سائیکل تیار کر لی

جیانگ شو: مشرقی چین کے صوبے جیانگ شو میں چینی نوجوان نے لکڑی کی سائیکل تیار کر لی۔ ہائی آن کاوئنٹی کے رہائشی نوجوان شین ہا نے ایک ٹی وی پروگرام سے متاثر ہو کر لکڑی کی سائیکل بنانے کی ٹھانی اور 20 دن میں تیار کر کے چلانا بھی شروع کر دی، سائیکل کی لمبائی 204 سینٹی میٹر، اونچائی 116 سینٹی میٹر جب کہ ٹائروں کا قطر 76 سینٹی میٹر ہے۔ شین نے پیپلز ڈیلی چائنہ کو بتایا کہ 17 سال کی عمر میں کچھ ماہ کارپینٹری سیکھی تھی، ایک ٹی وی پروگرام سے متاثر ہو کر میں نے لکڑی کی سائیکل بنانے کا منصوبہ بنایا جو کامیاب رہا، انہوں نے بتایا کہ اب وہ اس سائیکل میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد ان کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ’’آپ نے بہت اچھا کام کیا لیکن جو لکڑی استعمال کی ہے اس کے بدلے میں دو درخت لگانا مت بھولیے گا کیونکہ زمین پر زندگی کی بقاء کے لیے درختوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔

loading...