اشاعت کے باوقار 30 سال

لیڈی ڈیانا نے شادی کے چند ہفتوں بعد ہی اپنی کلائی کی نس کاٹنے کی کوشش کی

لیڈی ڈیانا نے شادی کے چند ہفتوں بعد ہی اپنی کلائی کی نس کاٹنے کی کوشش کی

لندن: لیڈی ڈیا نانے شادی کے چند ہفتوں بعد ہی اپنی قلائی کی نسیں کاٹنے کی کوشش کی تھی برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق انجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی خفیہ ٹیپس میں انہوں نے اس بات کا نکشاف کیا کہ شادی کے چند ہفتوں بعد ہی وہ اتنا ڈپریشن کا شکار تھی کہ انہوں نے اپنی کلائی کی نسیں بلیڈ سے کاٹنے کی کوشش کی تھی انہوں نے رپورٹ کے مطابق خودکشی بارے ٹیپس 1991میں ایک دوست کی معاؤنت کی ریکارڈ کیں اور یہ بیس سال تک خفیہ رہیں تاہم اب یہ اینڈ رپومارٹن کی ایک کتاب میں دوبارہ شائع کی گئی ہیں رپورٹ کے مطابق ان ٹیپس میں مس ڈیانا نے یہ بتایا کہ کس طرح ہنی مون کے بعد انکی زندگی تکلیف دہ ہوگئی تھی ڈیانا کا کہنا ہے کہ وہ خوفناک حد تک کمزور ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان پر تبصرے کرنا شروع کردئے تھے کہ اب تو تمہاری ہڈیاں دکھائی دے رہی ہیں رپورٹ کے مطابق ڈیانا نے اپنی ٹیپس میں مزید انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی رقیب کیملاپارکر کی وجہ سے اتنی ڈپریشن کا شکار تھیں کہ ہنی مون کی پوری رات وہ اسکے خواب میں آتی رہی۔

loading...