اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

ٹرمپ شادی کی تقریب میں ’’بن بلائے مہمان ‘‘بن گئے

ٹرمپ شادی کی تقریب میں ’’بن بلائے مہمان ‘‘بن گئے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شادی کی تقریب میں بن بلائے مہمان بن گئے ۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ریاست نیو جرسی میں جاری شادی کی ایک تقریب میں بغیر دعوت کے آ دھمکے جس پر دلہا، دلہن اور دیگر شرکا ء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔شادی کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ۔ سی این این کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں جاری شادی کی تقریب میں اچانک بغیر کسی دعوت کے آن پہنچے۔ اس موقع پر صدر نے دلہا اور دلہن کے نام پوچھے اور بعد ازاں ان کے ساتھ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔ ایک عام شہری کی شادی کی تقریب میں صدر مملکت کی شرکت شرکاء کے لیے خوش گوار حیرت تھی اور انہوں نے صدر ٹرمپ کی آمد کا تالیوں سے استقبال کیا۔اگرچہ وائٹ ہاوس کی جانب سے صدر کی اس طرح کی سرگرمیوں پر کم ہی تبصرہ آرائی کی جاتی ہے مگر شادی کی تقریب میں بغیر دعوت اور سیکیورٹی پروٹوکول کے شرکت پر انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض شہریوں نے بغیر دعوت کے شادی میں شرکت کو صدر ٹرمپ کی حس لطیف کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

loading...