اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

سری لنکا نے پاکستان کا تحفہ رد کر دیا

سری لنکا نے پاکستان کا تحفہ  رد کر دیا

کارڈیف: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چمپئنز ٹرافی کا اہم میچ جاری تھا، اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بوگلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے میچ سری لنکا کو تحفے میں دے دیا تھا، لیکن ان دونوں ٹیموں کے درمیان تعاون دکھائی دے رہا ہے اور سری لنکا اس میچ میں پاکستان کو دوبارہ واپس لے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کارڈیف میں میچ جاری تھا جس میں پاکستانی باﺅلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اس موقع پر ایک وقت ایسا آیا جب پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور تمام اہم بلے باز یک بعد دیگر ے پویلین کی جانب لوٹ گئے، اس کے بعد محمد عامر اور سرفراز احمد کی 75 رنز کی پارٹنر شپ نے میچ کو ایک نیا موڑ دے دیا، سری لنکن فیلڈرز کی جانب سے ناقص فیلڈنگ دیکھنے کو ملی جنہوں نے محمد عامر اور سرفراز احمد کے3 اہم کیچز ڈراپ کئے جب کہ مس فیلڈنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا گیا اس موقع پر کمنٹیٹر ہرشا بوگلے بے ساختہ چیخ اٹھے کے پاکستان نے تو میچ سری لنکا کو تحفے میں دے دیا تھا لیکن سری لنکا نے اس تحفے کو رد کرتے ہوئے میچ کو پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا۔