اشاعت کے باوقار 30 سال

پانچ کلو سونے کے لئے بیٹی کو جعلی عامل کے ہاتھوں قتل کرا دیا

پانچ کلو سونے کے لئے بیٹی کو جعلی عامل کے ہاتھوں قتل کرا دیا

نئی دہلی: بھارت میں 5 کلو سونے کی لالچ میں والدین نے اپنی 15 سالہ بیٹی جعلی عامل کے حوالے کر دی،جعلی عامل نے قتل کر دینے کے بعد معصوم بچی کی نعش کی عصمت دری بھی کی ،پولیس نے دفن شدہ نعش برآمد کر کے جعلی عامل گرفتار کر لیا۔جعلی عامل شرما لڑکی کے باپ مہاویر کے ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا تھا، مہاویر کے کاروبار میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھی شرما نے مہاویر اور اس کی بیوی پشپا کو مشورہ دیا کہ اگر وہ اپنی بیٹی کی قربانی دیتے ہیں تو مذہبی رسومات ادا کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر انہیں پانچ کلو سونے پر مشتمل دفینہ ملے گا۔ وہ لوگ مندر روانہ ہوئے جہاں پر پوجا کی اور نیم بیہوش لڑکی کو مذہبی رسومات کے لئے اس کے ماں باپ کے سامنے برہنہ کیا گیا۔رسومات کے طور پر اس کا گلہ دبا کر قریبی میدان میں اس کو دفن کر دیا گیا۔ نعش چھپانے سے قبل شرما نے مردہ لڑکی کی عزت لوٹی اور گردن کاٹ کر کچھ خون بھی حاصل کیا تاکہ دیوی دیوتاﺅں کو پیش کیا جا سکے۔ پولیس نے مزید کہا کہ نعش برآمد ہونے کے بعد ہم نے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ متوفی لڑکی کے والدین کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لڑکی کے والدین نے پولیس کے پاس بیٹی کے اغوا کی شکایت درج کروا رکھی تھی۔

loading...