اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

قطر کے لندن میں اثاثے ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ

قطر کے لندن میں اثاثے ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ

لندن : برطانوی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ملک قطر کے پاس برطانیہ میں ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ پراپرٹی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی قطر نے مغربی ممالک میں 335 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گزشتہ کئی سالوں کے دوران قطر نے برطانیہ میں تقریباً 35 ارب پونڈ کی سرمایہ کاری کی ہے جو کہ اگلے پانچ برسوں میں 40 ارب پونڈ تک پہنچنے والی ہے اسی بنیاد پر کہا جانے لگا ہے کہ لندن میں جتنی زمین قطر کے پاس ہے اتنی زمین ملکہ برطانیہ کے پاس بھی نہیں ہے۔ دوسری جانب برطانیہ اپنی ضرورت کی قدرتی گیس کا زیادہ تر حصہ بھی قطر سے ہی درآمد کرتا ہے۔ علاوہ ازیں قطر نے برطانیہ سے لے کر امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں 335 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور اب امریکہ میں مزید 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ پراپرٹی ریسرچ کمپنی ڈاچا کے مطابق لندن میں قطر کے پاس 879 کمرشل اور رہائشی املاک ہیں ان میں سے 26 ملین سکوائر فٹ زمین تجارتی زمرے میں آتی ہے۔لندن میں قطر کی ان املاک میں کینری وارلف گروپ ہے جسے قطر نے بک فیلڈ پراپرٹی پارٹنرز کے ساتھ مل کر 2015 میں 2.6 ارب پونڈ کی قیمت پر خریدا تھا۔ اس گروپ کے پاس لندن کے ساؤتھ بینک پر سوائے ہوٹل کی دس فیصد سے لے کر شارڈ ہوٹل میں پچانوے فیصد کی شراکت ہے۔حال ہی میں قطر نے لندن کے مشہور ڈیپارٹمینمٹ سٹور ہیرڈس کو بھی 1.5 ارب پاؤنڈ میں خریدا ہے۔اسی درمیان قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کی ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ یونٹ نے لندن کے گروزنر سکوائر پر واقع امریکی سفارت خانے کو ایک شاندار ہوٹل میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ قطر کے پاس بارکلے، کناٹ، پارک لین میں انٹرکونٹی نینٹل اور کلریز جیسے تمام ہوٹل پہلے ہی موجود ہیں۔ س کے علاوہ برطانیہ کے کارپوریٹ گھرانوں جیسے سینزبری میں 22 فیصد، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ میں 20 فیصد، برٹش ایئر ویز کی مالک کمپنی انٹرنیشنل ایئر لائنز گروپ میں 20 فیصد حصص قطر کے ہیں۔

loading...