اشاعت کے باوقار 30 سال

برطانیہ میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

لندن: برطانیہ میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، نیا وزیراعظم کون بنے گا؟ فیصلہ چند گھنٹوں میں ہو جائے گا۔ سروے پولز کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو لیبر پر برتری حاصل ہے، ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 314 نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ لیبرپارٹی کو 266 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ سروے پول کے مطابق ایس این پی کو 34،لب ڈیم کو 14 نشستیں مل سکتی ہیں تاہم کسی پارٹی کو بھی مکمل اکثریت نہ ملنے کا امکان ہے۔ برطانیہ میں صبح کے وقت پولنگ کا رش کم رہا تاہم شام میں بڑھ گیاتھا، بعض علاقوں میں بارش کی وجہ سے ووٹرز کو پریشانی کا سامنا رہا جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ برطانوی ٹی وی کا کہنا ہے کہ 76 پارلیمانی نشستوں پرکانٹے کامقابلہ متوقع ہے، اور یہ کہنا مشکل ہے کہ ان 76 نشستوں پر کون کامیاب ہوگا۔

General election votes counting
loading...