اشاعت کے باوقار 30 سال

ہزاروں بچھوؤں کے ساتھ رہنے والی تھائی بچھو رانی

ہزاروں بچھوؤں کے ساتھ رہنے والی تھائی بچھو رانی

تھائی لینڈ: تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو بچھوؤں کی رانی کہا جاتا ہے جو ایک عرصے سے زہریلے سیاہ بچھوؤں کے ساتھ رہ رہی ہیں اور اب انہوں نے 5 ہزار بچھوؤں کے ساتھ مسلسل 33 دن گزار کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔ کنچنا کیٹ کائیو تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں رہتی ہیں اور انہوں نے شیشے کے ایک 12 مربع میٹر تابوت میں 5 ہزار بچھوؤں کے ساتھ 33 دن گزار کر ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ بچھو رانی نے ایک بچھو کو اپنے منہ میں رکھ کر مسلسل 3 منٹ 28 سیکنڈ تک منہ بند رکھنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ کنچنا نے اپنے فن کا مظاہرہ ایک شاپنگ مال میں کیا اور وہ زہریلے بچھوؤں سے دوستی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں بچھوؤں کی 2000 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے 40 انتہائی خطرناک ہیں جو انسان کو ہلاک بھی کر سکتے ہیں۔

loading...