اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

وہ گھاس کاٹ رہا تھا اور پیچھے طوفان آتا نظر آ رہا تھا

وہ گھاس کاٹ رہا تھا اور پیچھے طوفان آتا نظر آ رہا تھا

سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اس تصویر میں البرٹا کا ایک شخص گھاس کاٹ رہا ہے جب کہ اس کے پس منظر میں طوفان اٹھتا ہوا نطر آ رہا ہے۔ اس شخص کی بیوی سیسیلیا ویسلز نے یہ تصویر کھینچی تھی۔ ویسلز نے بتایا کہ تصویر کھینچ کر وہ اندر جا کر سو گئی۔ تھوڑی دیر بعد اس کی بیٹی نے یہ کہتے ہوئے اسے جگایا کہ یوں لگتا ہے جیسے طوفان آ رہا ہے۔ طوفان کے آثار کے باوجود اس کے شوہر نے اپنا کام جاری رکھا تاہم طوفان کافی دور تھا اور یوں بھی اس نے اپنا رخ بدل لیا تھا۔