اشاعت کے باوقار 30 سال

لندن برج واقعہ،برطانوی وزیر اعظم نے دہشت گردی قرار دے دیا

لندن برج واقعہ،برطانوی وزیر اعظم نے دہشت گردی قرار دے دیا

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے لندن برج کے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا، برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لندن مستقل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات پر وزیر اعظم تھریسا مے اور مئیر صادق خان نے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لندن کے میئر صادق خان نے حملوں کو بلاجواز اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے، انہوں نے وزیر اعظم تھریسامے کے ساتھ سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ ادھر لندن میں ہوئے مختلف حملوں کے دوران عینی شاہدین نے کہا کہ دو افراد دیوانہ وار چاقو سے لوگوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دو لڑکے چاقو لیے ادھر اْدھر بھاگ رہے تھے، حملہ آور لوگوں کو چاقو مارے جا رہے تھے، بارو مارکیٹ کو جدید ہتھیاروں سے لیس اہل کاروں نے گھیر رکھا تھا، مسلح اہل کار ہر کونے پر بندوق تانے کھڑے تھے۔ عینی شاہد نے مزید بتایا کہ ان کے چہروں پر گھبراہٹ کے آثار نمایاں تھے، فوٹیج بنانے جائے وقوع پر پہنچا تو پولیس نے موبائل فون چھین لیا، دیگر لوگوں کے ساتھ مجھے بھی جائے وقوعہ سے بھگا دیا گیا۔

loading...