اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

برطانوی نیوی کا بحرہند میں بھارتی کشتی پر چھاپہ

برطانوی نیوی کا بحرہند میں بھارتی کشتی پر چھاپہ

لندن: برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی ایک کشتی پر چھاپہ مار کر ساڑھے 6 کروڑ پاونڈ یعنی 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ہیروئن اور دیگر منشیات ضبط کر کے تلف کر دی۔ رائل نیوی کے بحری جہاز کی ٹیم نے بحر ہند میں بھارتی فشنگ بوٹ کی تقریبا 60 گھنٹے تک تلاشی لی اور ٹرالرز کے فریزر میں 3 ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کر لی۔سیلرز اور رائل میرینز نے برآمد ہونے والی 455 کلوگرام بھنگ اور 266 کلو گرام ہیروئن کو تلف کر دیا۔ جہاز کے کمانڈر آئن فیزی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدار کا پکڑا جانا منشیات کے ڈیلروں ہی نہیں دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے۔ کیونکہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے ہی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بورڈنگ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔

loading...