اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

مانچسٹر دھماکے کے متاثرین کے لئے امدادی کنسرٹ

مانچسٹر دھماکے کے متاثرین کے لئے امدادی کنسرٹ

لندن: مانچسٹر دھماکے کے متاثرین کے لئے امدادی کنسرٹ کی تاریخ طے ہو گئی۔ چار جون کو ایریانا گرانڈے سمیت نامور گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ چار جون کو مانچسٹر کا اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گرانڈ نامور گلوکاروں اور ہزاروں شائقین کا استقبال کرے گا۔ ون لو مانچسٹر کنسرٹ میں ایریانا گرانڈے سمیت جسٹن بیبر، مائلی سائرس، فیرل ولیمز، کیٹی پیری، اشر کولڈ پلے اور ون ڈائریکشن کے شہرہ آفاق گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔کنسرٹ سے ہونے والی تمام آمدنی 'وی لومانچسٹر ایمرجنسی فنڈ' کو جائے گی۔ ایریانا گرانڈے مانچسٹر ایرینا کنسرٹ میں موجود تمام افراد کو مفت ٹکٹس دے رہی ہیں۔ جبکہ ون لو مانچسٹر کنسرٹ کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گی جسے ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

loading...