اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

تھائی لینڈ میں مچھلیوں کی برسات

 تھائی لینڈ میں مچھلیوں کی برسات

بنکاک : تھائی لینڈ میں بارش کی رم جھم کے ساتھ مچھلیوں کی برسات ہو گئی، دوسری مرتبہ مچھلیوں کی بارش سے سیکڑوں لوگوں کی موجیں ہو گئی ہیں، لوگوں نے سائیکلیں اور گاڑیاں روک کر مچھلیاں پکڑنا شروع کر دیں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے۔ مچھلیاں سڑک پر دیکھ کر بچے پریشان ہو گئے جب کہ سمجھدار لوگوں نے مچھلیوں کو پکڑنا شروع کر دیا۔ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی تھائی لینڈ میں مچھلیوں کی بارش ہو چکی ہے۔ پہلی بار مچھلیوں کی بارش دیکھ کر لوگ پریشان ہو گئے تھے لیکن سائنسی دلائل کے بعد مطمئن ہوئے۔ گزشتہ سال جون میں سری لنکا میں بھی مچھلیوں کی بارش ہو چکی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دریاؤں، نہروں اور تالابوں میں پانی کے بگولے بنتے ہیں۔ ساتھ میں مچھلی بھی فضا میں لے جاتے ہیں اور جب بادل برستے ہیں تو مچھلیاں بھی گرنا شروع ہو جاتی ہیں۔

fish, rain, fish rain, Thailand rain